BBC Urdu TV

پنڈدادنخان/ جہاں کھیل کے میدان آباد ھوں وہاں کے ہسپتال ویران ھوتے ھیں انٹرنیٹ کے دور میں

پنڈدادنخان/ جہاں کھیل کے میدان آباد ھوں وہاں کے ہسپتال ویران ھوتے ھیں انٹرنیٹ کے دور میں جہاں ہر کوئی موبائل پہ مصروف عمل ھے وہاں الحمدللہ آج بھی پاکستان کے گراؤنڈ آباد ہیں پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں ہرن پور فٹ بال ٹیم کی شاندار کارکردگی تین اضلاع کی ٹیموں سے جیت کر فائنل میں پہنچ کر بھی شاندار مقابلہ کیا اور ایک صفر سے ہار گئے ہرن پور فٹ بال ٹیم پہلے بھی کئی ٹورنامنٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر چکی ھے

یہ بلکل ایسے ھی ھو رھا ھے جیسے جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ہمیشہ اچھی کرکٹ کھیلی لیکن قسمت نے کبھی بھی ساتھ نہیں دیا ایسا ہی ہرن پور کی فٹ بال ٹیم کے ساتھ ہو رہا ہے ۔ہرنپور کی ٹیم نے چک سیدا میں کھیلا جائے والا ٹورنامنٹ تو نہ جیت سکی لیکن اپنے کھیل سے لوگوں کے دل جیت لیے ۔ فائنل میچ میں ملکوال سے 1/0 سے میچ ہار گئی ۔ہرن پور کی ٹیم نے گول برابر کرنے کے لیے کئی حملے کیے لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا ملکوال کے گول کیپر نے یقینی گول بچائے ۔ ہرن پور کی ٹیم اس سال تیسری مرتبہ فائنل میں پہنچی لیکن ٹورنامنٹ نہ جیت سکی ۔ بہرحال ہرن پور اور پنڈدادنخان کا نام پنجاب کے مختلف شہروں میں روشن کرنے پر اہل علاقہ کا ہرن پور فٹ بال ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا/

رپورٹ : عمران حیدرببلی

Exit mobile version