پنڈدادنخان تھانہ : جلالپورشریف کے مشہور مقدمہ کا ملزم دوسری مرتبہ ضمانت قبل از گرفتاری خارج ھونے پر عدالت سے فرار
جلالپورشریف کا رہائشی بااثر زمیندار کا بیٹا طارق محمود ولد صالح محمد قوم ولانہ کئی ماہ تک سترہ سالہ غیر شادی شدہ لڑکی سے شیطانی کھیل کھیلتا رہا جس سے سترہ سالہ غیر شادی شدہ لڑکی حاملہ ھو گئی جس کا متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت مقدمہ نمبر 233/21 زیر دفعہ 376 ت پ تھانہ جلالپورشریف میں مورخہ 28/9/21 کو درج ھوا مقدمہ کے نامزد ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی جو پنڈدادنخان ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے خارج ھونے پر ملزم عدالت سے فرار ھو گیا بعد ازاں ملزم نے دوبارہ راولپنڈی ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کروائی جو گزشتہ روز خارج ھو گئی تاہم پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی اور ملزم دوسری مرتبہ ضمانت قبل از گرفتاری خارج ھونے پر عدالت سے فرار ھو گیا دوسری جانب متاثرہ غیر شادی شدہ لڑکی کے ہاں مورخہ* 26/10/21 *کو رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف بچی کی پیدائش ھوچکی ھے جبکہ اس اہم ترین مقدمہ کا نامزد* *ملزم بااثر زمیندار تاحال پولیس کی گرفت سے دور ھے مقدمہ کی مدعیہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ھے کہ بااثر ملزم اب تک پولیس کی گرفت سے دور ھے مجھے خدشہ ھے* *کہ بااثر ملزم اور اس کے* *ساتھی مجھے اور میرے بچوں کو جانی نقصان پہنچا سکتےہیں
لہذا میری آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل ھے کے
ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے
پنڈدادنخان : جلالپورشریف
