پنڈدادنخان : تحریک حئی الفلاح اورانجمن غلامان مصطفی الکرم فرینڈز کے زیر انتظام عظیم الشان سالانہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد
کانفرنس السیف مارکی میں زیر صدارت صاحبزادہ حضرت پیر محمد نعیم الدین شاہ صاحب ولی عہد استانہ عالیہ بھیرہ شریف ھوا
تفصیلات کے مطابق ختم نبوت کانفرنس جس کی سرپرستی فیض یافتہ حضور ضیاء الامت حضرت قبلہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی سرپرست اعلی تحریک حئی الفلاح نے کی
ختم نبوت کانفرنس میں تحصیل پنڈ دادن خان بھیرہ چکوال منڈی بہاوالدین سرگودہا اور دیگر اضلاع سے علمائے کرام اور دین محمدی سے محبت رکھنے والے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہیں علماء کرام نے اپنے خطابات سے مستفید کرتے ہوئے فہم دین سے متعلق اگاہی دی خصوصی خطاب خطیب الاثر حضرت علامہ خان محمد قادری صاحب نے کیا جس سےحاضرین مجلس کی انتہائی کثیر تعداد نے استفادہ کیا جبکہ سوشل میڈیا کے ذریعے پروگرام کی لائیو کوریج کے ذریعے ہزاروں کی تعداد میں خواتین و حضرات نے پروگرام میں شمولیت کی اس موقع پر سالٹ رینج میڈیا کلب کی ٹیم نے تمام تر پروگرام کی کوریج کرتے ھوئے ختم نبوت کانفرنس کے اغراض و مقاصد سے عوام کو روشناس کرانے کے لیے خصوصی طور پر پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کوریج کا انتظام کیا۔
پنڈدادنخان ( راشد خان سے)
