پنڈدادنخان اسلحہ کھوکھر ہاؤس کے جعلی اسلحہ لائسنس اور جعلی اتھارٹی لیٹر دینے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا
گزشتہ دنوں دھوم نیوز پر چلنے والی اسلحہ کھوکھر ہاؤس پنڈدادنخان کے خلاف چلنے والی خبر نے جعلی لائسنس اور اتھارٹی لیٹر دینے کے خلاف علاقہ کی عوام کو احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا پنڈدادنخان کے نواحی شہر دھریالہ جالپ میں جعلی لائسنس اور اتھارٹی لیٹر دینے کے خلاف عوام کا احتجاج مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایسے لائسنس دینے والوں کو سزادی جائے انہی قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے جو اہل علاقہ کے نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے علاوہ تحصیل کے طلبا کوبھی جعلی لائسنس اور اسلحہ فراہم کر رھے ہیں مظاہرین نے دھریالہ چوکی میں ثبوت پروف کے ساتھ درخواست دائر کردی۔مظاہرین کا آئی جی پنجاب۔آر پی او۔راولپنڈی۔اور ڈی پی او جہلم سے فوری نوٹس لینے کی اپیل۔۔ رپورٹ عمران حیدرببلی
