BBC Urdu TV

پنڈدادنخان۔(عمران حیدرببلی سے) منشیات فروشی انتہائی گھناؤنا جرم ہے اس دھندے میں ملوث

پنڈدادنخان۔(عمران حیدرببلی سے) منشیات فروشی انتہائی گھناؤنا جرم ہے اس دھندے میں ملوث افراد نے نوجوان نسل کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے معاشرے میں پھیلے ایسے ناسوروں کے خلاف زمین تنگ کردونگا نئے تعینات ہونیوالے چوکی انچارج کھیوڑہ سب انسپکٹر ماجد گلزار کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے اظہار خیال قبل ازیں وہ جلالپور تھانہ میں سٹیشن ہاؤس آفیسر رہ چکے ہیں ماجد گلزار انتہائی فرض شناس آفیسر ہیں انھوں نے مزید کہا کہ پہاڑی ائیریا میں رات کو گشت کے نظام کو بہتر کرینگے جبکہ سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلۓ اپنے ضلعی کمانڈر ایس ایس طارق سندھو کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈپٹی سپرٹینڈنٹ پنڈدادنخان محمد اکرم کی سربراہی میں موثر حکمت عملی تیار کی گئی ہے انھوں نے مزید کہا کہ آمدہ محرم الحرام کے دوران اخؤت بین المسلمین کے فارمولے پر عمل پیرا ہوتے ہوۓ امن و امان کی فضا کو قا ئم رکھنے کیلۓ بھی اہم اقدامات کیۓ جا رہے ہیں تاہم سول سوسائٹی کے افراد کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ معاشرے میں جرائم اور منافرت کی فضا کو کنٹرول کرنے کیلۓ مقامی پولیس کی بھر پور معاونت کریں

Exit mobile version