*پنجاب ہائی وے پٹرول ( پی ایچ پی ) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل*
پی ایچ پی کے سروس رولز 2024 منظور ہو چکے ، عنقریب بڑی تعداد میں پروموشنز ہونگی ، آئی جی پنجاب
پی ایچ پی اہلکار و افسران ڈیپوٹیشن پر ٹریننگ ، ٹریفک اور موٹر ویز پولیس میں جا سکیں گے ۔ ڈاکٹر عثمان انور
*پی ایچ پی نے ماہِ جون 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی*
پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 2.7 ملین افراد کو چیک کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
دورانِ چیکنگ 525 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب بھر کی شاہرات پر 1.32 ملین گاڑیوں کو چیک کیا گیا ، 171 چوری شدہ گاڑیاں/ موٹر سائیکلیں برآمد ۔ ترجمان پنجاب پولیس
روڈ سیفٹی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ 14 ہزار سے زائد چالان کئے گئے ۔ ترجمان پنجاب پولیس
ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 86 ہزار 5 سو سے زائد اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان اور قانونی کارروائی کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس
جرمانے کی مد میں 08 کروڑ 90 لاکھ روپے کی رقم خزانے میں جمع کروائی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس
گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 798 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس
شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 10 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس
61 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
315 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
7313 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس
پولیس خدمت مراکز پر 4659 شہریوں کو مختلف پولیسنگ خدمات فراہم کی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس
ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 73 مقدمات درج ، ترجمان پنجاب پولیس
منشیات فروشوں سے 1432 لیٹر شراب، 91830 گرام چرس اور 700 گرام افیون برآمد۔ ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی کو شاباش ۔
ٹریفک کی روانی ، شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے بھرپور محنت اور خلوص نیت سے فرائض سر انجام دئیے جائیں ۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت ۔
رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب
