BBC Urdu TV

پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ چک اکا جہلم کی رواں ہفتے کے دوران شاندار کارکردگی

پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ چک اکا جہلم کی رواں ہفتے کے دوران شاندار کارکردگی
.
ایڈمن آفیسر راجہ وسیم حسن اسٹنٹ سب انسپکٹر نے میڈیا کو رواں ہفتے کی کارکردگی کے بارے میں بتایا.

SSP پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن
جناب ساجد کیانی صاحب کی ہدایات پر اور

پنجاب ہائی وے پٹرول DSPجناب فیصل سلیم صاحب کی زیر نگرانی پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ چک اکا جہلم نے رواں ہفتےمیں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر معیاری اور غیر قانونی گاڑیوں میںCNG سلنڈر کٹس کا استعمال کرنے پر ڈراءیو ران کے خلاف 01 مقدمات کا اندراج کرایا.

اسکے علاوہ اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف01 مقدمہ کا اندراج کرا کر انکو پابند سلاسل کیا اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02 مقدمہ درج کروا یا گیا۔

جبکہ دوران سفر مسافروں کو مختلف نوعیت کی20 امداد بھی فراہم کی.جبکہ سموگ اور میں حادثات پر قابو پانے اور بچاؤ کیلئے گاڑیوں پر ریفلیکٹر ٹیپ لگواءی گئی اور ڈرائیور ز کو ہدایت کی گئی کہ فو گ لاہیٹس کا استعمال کریں۔
انچارج چک اکا راجہ مسعود احمد سب انسپکٹر نے میڈیا کو بتایا. کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں. کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1124 ڈائل کریں.
ایڈمن آفیسر راجہ وسیم حسن اسٹنٹ سب انسپکٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت ملک میں کرونا وائرس کی دوسری لہر پھیلی ہوئی ہے.

عوام کو چاہیے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہSOP پر سختی سے عمل کریں. اور ماسک کا استعمال لازمی کریں.غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں. اور گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں

رپورٹ:مشرف کیانی

Exit mobile version