پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی اپ گریڈ، مثبت کاموں کی تشہیر کی اجازت دے دی گئی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کی اپ گریڈ سوشل میڈیا پالیسی کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا،
سوشل میڈیا پالیسی کو عصر حاضر کی ضروریات کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے، آئی جی پنجاب
پولیس افسران و اہلکار محکمہ کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے والے اچھے کاموں، مثالی کارکردگی اور سروس ڈلیوری کی تشہیر کر سکتے ہیں، آئی جی پنجاب
عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس اور مثبت تشخص پر مبنی تصاویر ویڈیوز کی زیادہ سے زیادہ تشہیر جائے، ڈاکٹر عثمان انور
بہترین کارکردگی پر ملنے والے ایوارڈز، تعریفی اسناد کی تصاویر، ویڈیوز بھی شئیر کریں، آئی جی پنجاب
شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر کی تشہیر باقاعدگی سے جاری رکھیں۔ آئی جی پنجاب
اپنے ذاتی اکاؤنٹ، ڈی پی اوز، آر پی اوز، فیلڈ فارمیشن، ڈی پی آر کے سنٹرل اکاؤنٹ سے اچھے کاموں اور کارکردگی کو اجاگر کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور
مستحکم پاکستان اور امن و امان کے لئے خدمات پر مبنی پیغام لوگوں تک ضرور پہنچائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
یونیفارم کا تقدس سب سے مقدم ، لائیکس حاصل کرنے کیلئے وردی کی عزت کو پامال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں، آئی جی پنجاب
کسی شہری کی تذلیل، مذہب و فرقے، قومیت کا تمسخر اڑانے کی تصاویر، ویڈیو یا کوئی مواد ہرگز شئیر نہ کریں، آئی جی پنجاب
محکمے کی سرکاری دستاویزات ، سیکرٹ تصاویر، ریڈز یا آپریشن کی تفصیلات، انویسٹی گیشن سے متعلق کوئی بھی مواد ہرگز شئیر نہیں کیا جاسکتا، ڈاکٹر عثمان انور
کسی ملزم کی گرفتاری پر تسمخر اڑاتی تصاویر، ویڈیو یا انویسٹی گیشن کو متاثر کرنے والا کوئی بھی مواد ہرگز شئیر نہیں کریں ۔ آئی جی پنجاب
جعلسازی سے پرہیز کریں، اچھے کام کرکے اسکی مناسب تشہیر سے محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ کریں، ڈاکٹر عثمان انور
اپ گریڈڈ سوشل میڈیا کے ذریعے محکمہ کے تشخص کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، آئی جی پنجاب
