BBC Urdu TV

پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کی مجلس عاملہ کا گوجرانوالہ میں اجلاس ،چوہدری اللہ رکھا گجر

پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کی مجلس عاملہ کا گوجرانوالہ میں اجلاس ،چوہدری اللہ رکھا گجر صدر مرکزیہ پنجاب ،چوہدری وحید حیدر مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب اور چوہدری محمد منیر چغتای چیف ارگنائزر پنجاب منتخب

گوجرانوالہ میں مرکزی مجلس عاملہ پنجاب کا اجلاس گورنمنٹ پیر بخش ماڈل ہائ سکول گوجرانولہ میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبائ اور ڈویژنل عہدیداران کے ساتھ ساتھ اضلاع کے صدور و جنرل سیکریٹرز نے شرکت کی۔ تنظیم کی گزشتہ کارکردگی کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ، اصلاح طلب معاملات کو حل کرنے کے لئے تجاویز مرتب کی گئیں ، اساتذہ کے اجتماعی مسائل کے حل کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔
تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل میزبان ضلع گوجرانولہ کے عہدیداران نے محمد طارق قریشی کی سربراہی میں آنے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہر آنے والے وفد کے تمام اراکین کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور سکول کے مرکزی دروازے سے لے کر پنڈال تک جلوس کی شکل میں لایا گیا۔
موسمی شدت اور شرکاء کی کثیر تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اجلاس کا انعقاد سکول ہال کی بجائے صحن سکول میں کیا گیا جو کہ تین اطراف سے دو منزلہ کلاس رومز میں گھرا ہونے اور چند سایہ دار درختوں کی وجہ سے ہوادار تھا۔
وقت مقررہ پر تقریب کا آغاز رب العالمین کی پاک کلام اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے تنظیم کے چیف آرگنائزر سینئر قائد محمد منیر چغتائ نے سرانجام دئیے۔
تنظیم کے مختصر تعارف کے بعد انہوں نے حالیہ جدوجہد کے نتیجہ میں تنخواہوں میں اضافے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اسلام آباد اور لاہور کے احتجاجی مظاہروں میں تمام اضلاع کی بھرپور شرکت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ضلع جہلم کی کارکردگی کی خصوصی طور پر تعریف کی۔
وقت کی نزاکت اور عہدیداران کی اک لمبی فہرست کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مقررین کو مختصر وقت کے لئے دعوت خطاب دی گئی۔
مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں تنظیمی کارکردگی کے مثبت اور منفی  پہلوؤں پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ تنظیمی کارکردگی کو مزید فعال اور بہتر بنانے اور مزید اضلاع میں تنظیم سازی کے لئے تجاویز دیں، لیو انکیشمنٹ اور دیگر حل طلب اہم مسائل کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد و یگانگت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور عملی جدو جہد کے لئے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر مرکزیہ چودھری اللہ رکھا گجر نے اپنے خطاب میں مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کرنے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔ لاہور کے احتجاجی مظاہرے میں ہمت اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مجلس عاملہ کے ان پہ اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہرگز اس منصب کی خواہش نہیں۔ یہ اک ذمہ داری ہے جو اک مرتبہ پھر میرے ناتواں کندھوں پر ڈالی گئی ہے۔ آپ جیسے مخلص اور جرات مند دوستوں کی رفاقت میں ہم اساتذہ کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کسی بھی شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے لئے تعریفی کلمات اور توصیفی اسناد رگوں میں بہتے لہو کی مانند ہوتے ہیں۔ اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب بھر کے اضلاع میں سے تنظیم کے لئے نمایاں اور غیر معمولی خدمات سر انجام دینے والے عہدیداران کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔ احتجاجی مظاہروں میں پنجاب بھر سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے پر جہلم کے ملک محمد افضل میر اور میڈیا سیکریٹری چودھری افضال محمود کو اعزازی سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔ اس موقع پر میزبان محمد طارق قریشی نے حالیہ میٹرک نتیجہ میں گوجرانولہ بورڈ سے گوجرانولہ سٹی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے محنت کش والدین کے دو ہونہار طلبا کو بھی اسٹیج پر بلایا ، تالیوں کی گونج میں طلبا کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور شرکا نے نقد انعامات سے نوازا۔
محمد طارق قریشی ،چودھری تاج حیدر اور دیگر سینئر قائدین کی تجویز پر موجودہ مرکزی قیادت پر تمام اضلاع نے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ تین برس یہ ذمہ داری نبھانے کی استدعا کی۔ نو منتخب عہدیداران کے تقررنامے بھی پیش کئے گئے۔ ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے چودھری شبیر حسین کی بطور ضلعی چیئرمین ، رانا اشفاق حیدر کی بطور ڈویژنل صدر ، ملک اسرار احمد کی بطور ڈویژنل کوآرڈینیٹر اور محمد اکبر بلوچ کی بطور تحصیل چیئرمین ( پنڈ دادنخان) ذمہ داریاں سنبھالنے کے تقررنامے جاری کئے گئے۔
آخر میں نومنتخب ذمہ داران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا گیا۔ دعا کے بعد یہ تقریب اختتام کو پہنچی۔ مہمانوں کے لئے پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
دستیاب فہرست کے مطابق اس مجلس عاملہ میں درج ذیل عہدیداران نے شرکت کی:
چودھری تاج حیدر چیئرمین پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب
چودھری اللہ رکھا گجر صدر مرکزیہ
چودھری وحید حیدر مرکزی جنرل سیکریٹری
محمد منیر چغتائ چیف آرگنائزر پنجاب
میڈم سعیدہ اقبال چودھری صدر خواتین ونگ پنجاب
ملک محمد افضل میر سینئر نائب صدر پنجاب
رانا نقیب الرحمن سینئر نائب صدر پنجاب
محمد شاہد گجر میڈیا سیکریٹری پنجاب
رشید احمد بھٹی چیئرمین ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن پنجاب
حافظ اللہ دتہ طاہر ممبر مجلس عاملہ
فاروق مغل چیئرمین ایکشن کمیٹی
محمد طارق قریشی نائب صدر پنجاب
رانا اشفاق حیدر ڈویژنل صدر راولپنڈی ڈویژن
ملک اسرار احمد ڈویژنل کوآرڈینیٹر راولپنڈی ڈویژن
امتیاز ڈار ڈویژنل جنرل سیکریٹری گوجرانولہ ڈویژن
چودھری شبیر حسین  چیئرمین ضلع جہلم
چودھری راشد محمود صدر ضلع جہلم
منظور حسین نظامی جنرل سیکریٹری ضلع جہلم
راجہ ذوہیب الحسن نائب صدر جہلم
چودھری افضال محمود میڈیا سیکریٹری ضلع جہلم
ڈاکٹر عبدالواحد ڈار ضلعی صدر گوجرانولہ
ارشاد احمد وڑائچ سٹی صدر گوجرانولہ
رانا عبدالحفیظ صدر ضلع سیالکوٹ
محمد وقاص خان جنرل سیکریٹری ضلع سیالکوٹ
محمدسرفراز جنرل سیکریٹری ضلع نارووال
سخی سرور بھٹی صدر ضلع قصور
محمد اصغر جاوید فنانس سیکریٹری گوجرانولہ
مرزا شاہد احمد آفس سیکریٹری ضلع گجرات
محمد منشاء تحصیل صدر گجرات
محمد اسلم خان جنرل سیکریٹری ضلع لاہور
محمد اکبر بلوچ چیئرمین تحصیل پنڈدادنخان
محمد نصراللہ خان صدر تحصیل پنڈدادنخان
محمد افضل خادم گوجرانولہ
عقیل احمد گوجرانولہ
محمد غضنفر اقبال گوجرانولہ
اصغر جاوید گوجرانولہ
خواتین شرکاء میں سے :
محترمہ کومل طارق قریشی
محترمہ شمائلہ شریف
محترمہ بشری شریف
محترمہ عطیہ لطیف
محترمہ صبا اکرم
محترمہ نیلم جہاں آراء بٹ
محترمہ ثمینہ کوثر
محترمہ نسرین کوثر
محترمہ ثریا کوثر
محترمہ میمونہ بٹ
چودھری افضال محمود

Exit mobile version