BBC Urdu TV

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے زیر اہتمام سپیشل ٹریننگ پروگرام برائے تفتیشی افسران

رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے زیر اہتمام سپیشل ٹریننگ پروگرام برائے تفتیشی افسران کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر امروز ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں PFSA کے زیر اہتمام تفتیشی افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لیے خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مدثر نصیر انچارج PFSA راولپنڈی ڈویژن، وقاص خالد سائنٹسٹ، انسپکٹر غلام عباس شاہ انچارج لیگل برانچ اور قیصر چدھڑ ADPP سمیت جملہ ایس ایچ اوز ضلع ہذا اور جملہ تفتیشی افسران ضلع ہذا نے شرکت کی۔

ٹریننگ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، مدثر نصیر انچارج PFSA راولپنڈی ڈویژن نے تفتیشی افسران کوکرائم سین، میڈیکل، پوسٹمارٹم، زخم کی اقسام، قتل، ملاحظہ موقعہ کرنے جیسے امور کے بارے میں خصوصی لیکچردیا۔

تفتیشی افسران نے لیکچرکو سنا اور آخر میں سوال و جواب کر کے اپنی استعداد کار میں مزید اضافہ بھی کیا۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version