پنجاب حکومت کی جانب سے کے پی میں گندم کی سپلائی پر پابندی کی مذمت۔عبدالواسع
قدرتی آفت سے متاثرہ صوبے کو گندم کی سپلائی روکنا ملک ،قوم اور عوام دشمنی کی بدترین مثال ہے.میڈیا سے گفتگو
پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے خیبر پختونخوا میں گندم کی ترسیل پر پابندی لگا کر آئین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے کے پی میں گندم اور آٹے کی سپلائی پر پابندی قابل مذمت ہے،پنجاب حکومت نے رات کی تاریکی میں دو صوبوں کے درمیان نفرت کے بیج بو دیئے،ائین کے آرٹیکل 151پاکستان کے ہر شہری کو آزادانہ تجارت کا حق دیتاہے، تاجروں کی پنجاب میں خریدی گئی گندم خیبرپختونخوا میں لانے پر پابندی آئین سے انحراف ہے، پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کو گندم کا کوٹہ نہیں بلکہ تاجروں کی خریدی ہوئی گندم روک رہی ہے،آئین کی رو سے پنجاب حکومت کے پی کے تاجروں کی خریدی گئی گندم سپلائی پر پابندی کی مجاز نہیں ہے ان۔خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کےصوبائی امیر عبدالواسع نے اپنے ایک ویڈیوبیان کے زریعے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کا سیلاب سے شدید متاثرہ صوبہ کو گندم کی سپلائی پر پابندی بدترین ظلم ہے، حکومت پنجاب کے اس فیصلے سے عوام میں نفرت پھیلے گی،حالیہ سیلاب کے بعد صوبوں میں ہم آہنگی پیدا ہوئی پنجاب حکومت نے قدرتی سانحہ سے دوچار خیبرپختونخوا کو گندم اور آٹے کی ترسیل پر ماورائے دستور پابندی لگا کر نہ صرف خیبرپختونخوا کےلاکھوں سیلاب متاثرین کی زخموں پر نمک پاشی کی مرتکب ہوئی ہے بلکہ اس عمل کےزریعے صوبوں کے مابین موجود اتحاد کے جذبے کو بھی بری طرح پامال کیاہے قدرتی آفت سے متاثرہ صوبے کو گندم کی سپلائی روکنا ملک قوم اور عوام دشمنی کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کی پیداوار ملک کے مفاد میں استعمال ہوگی تو ملک ترقی کرے گا،خیبرپختونخوا کی بجلی سے پنجاب کے کارخانے اور صنعتیں چل رہی ہیں،پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لیں اور گندم کی بین الصوبائی سپلائی پر خلاف آئین پابندی ہٹادے۔
