پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن جہلم کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری، شاندار تقریب کا انعقاد
گورنمنٹ ایم سی اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول جہلم میں تقریب، مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرزاق خان نیازی مہمانِ خصوصی، اساتذہ کے حقوق کے لیے جدوجہد پر زور
جہلم ( محمد زاہد خورشید ) پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن جہلم کےمنتخب ذمہ داران نےاپنی ذمہ داریوں کاحلف اٹھالیا-گورنمنٹ ایم سی اسلامیہ ہائرسیکنڈری سکول جہلم میں ایک شاندارتقریب کاانعقاد ہوا-تقریب کےمہمان خصوصی معروف ماہرتعلیم پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن پنجاب کےمرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرعبدالرزاق خان نیازی صاحب تھے-تقریب میں نومنتخب ضلعی اورتحصیل ذمہ داران کےعلاوہ مردوخواتین اساتذہ کی بڑی تعدادنےشرکت کی-رانامحمداشفاق حیدرنے پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن پنجاب کےمرکزی جوائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سےحلف اٹھایا-حلف اٹھانے والی ضلعی قیادت میں محمداحسان الہی شاکرصدر,انزک محمودبھٹی چیئرمین, چودھری شبیرحسین چیف آرگنائزر, محمدرفیع راجپوت سینیئرنائب صدر, سیدوقاراکبرکاظمی نائب صدرمردانہ, بشری مختارنائب صدرزنانہ, مبشرعباس شاہدجنرل سیکرٹری, ملک سعیداخترجوائنٹ سیکرٹری, شاہدسکندرمرزامیڈیاسیکرٹری, راجہ جوادحسین فنانس سیکرٹری, اویس خورشیدبٹ ڈپٹی میڈیاسیکرٹری اورمحمدوسیم ڈپٹی فنانس سیکرٹری شامل تھے-تحصیل ذمہ داران میں معظم علی کیانی, محمدذکریا, محمدوسیم ‚طاہرہ مشتاق اور آمنہ بی بی شامل تھے-ڈاکٹرعبدالرزاق خان نیازی نےان سےحلف لیا,شرکانےخطاب کےدوران پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن کی تاریخ, مقاصد, دستورالعمل اورمستقبل کےلائحہ عمل پرتفصیل سے بات کی-ڈاکٹرعبدالرزاق خان نیازی نےاپنے خطاب میں اساتذہ کے مقام اورذمہ داریوں کےعلاوہ نومنتخب اساتذہ رہنماؤں کومبارک بادپیش کی اوراساتذہ کےحقوق کےحصول کےلیے ہمہ وقت میدان عمل میں رہنے پرزوردیا-تقریب کےاختتام پرمزیداربریانی سے مہمانوں کی تواضع کی گئی-
شاہدسکندرمرزا, میڈیاسیکرٹری پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن جہلم
