لاہور: ملک میں عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی کے حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب اسمبلی کی 297 سیٹیوں میں سے اب تک پاکستان مسلم لیگ (ن) 32 اور آزاد امیدوار 13 نشستوں پر کامیاب ہے۔
پی پی 159
لیگی امیدوار مریم نواز 23354 ووٹ لیکر فاتح قرار پائیں جبکہ آزاد امیدوار مہر شرافت علی 21191 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 158
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کامیاب قرار پائے، شہباز شریف نے 38 ہزار 642 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل یوسف ولی نے 23 ہزار 847 ووٹ حاصل کئے۔
پی پی 153 لاہور
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے 35232 ووٹ لئے جبکہ آزاد امیدوار میاں اویس انجم 33027 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 160
مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسد علی 26781 ووٹ لیکر فاتح قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار اعظم خان نیازی 21249 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 172 لاہور
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کو شکست ہوئی جبکہ آزاد امیدوار مصباح واجد 31378 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، رانا مشہود 28647 ووٹ ہی لے پائے۔
پی پی 152
مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد وحید 34 ہزار 664 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار نعمان مجید 29 ہزار 676 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 150
مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ عمران نذیر 34 ہزار 956 ووٹ لیکر سیٹ بچانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار عبدالکریم خان 30 ہزار 314 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 171
آزاد امیدوار میاں اسلم اقبال 61 ہزار 847 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مہر اشتیاق احمد 36 ہزار 955 ہی ووٹ لے سکے۔
پی پی 151
مسلم لیگ ن کے امیدوار سہیل شوکت بٹ کامیاب قرار پائے، سہیل شوکت بٹ نے 38 ہزار 232 ووٹ حاصل کئے جبکہ آزاد امیدوار حماد علی 15 ہزار 839 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 148
مسلم لیگ ن کے امیدوار مجتبیٰ شجاع الرحمن نے میدان مار لیا، مجتبیٰ شجاع الرحمن نے 37 ہزار 998 ووٹ حاصل کیے، آزاد امیدوار صبا دیوان ناکام رہیں جو صرف 31 ہزار 560ووٹ حاصل کر پائیں۔
پی پی 146
مسلم لیگ ن کے غزالی سلیم بٹ فاتح قرار پائے، غزالی سلیم بٹ نے 30 ہزار 587 ووٹوں کیساتھ فتح سمیٹی جبکہ آزاد امیدوار جنید رزاق 28 ہزار 515 ووٹ لیکر ناکام رہے۔
پی پی 160
مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسد کھوکھر 26781 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار اعظم خان نیازی 21 ہزار 249 ووٹ لے سکے۔
پی پی 157
آزاد امیدوارحافظ فرحت عباس نے 45 ہزار 36 ووٹوں کے ساتھ کامیابی سمیٹی جبکہ لیگی امیدوار میاں نصیر احمد 27 ہزار 39 ووٹ لیکر ناکام رہے۔
پی پی 20
پی پی 20 چکوال 1 میں مسلم لیگ (ن) سلطان حیدر علی خان 52450 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار علی ناصر خان 43 ہزار 250 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 21
پی پی 21 چکوال 2 میں مسلم لیگ (ن) تنویر اسلم ملک 83055 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار طارق محمود افضل 75142 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 31
پی پی 31 گجرات 6 میں مسلم لیگ (ق) کے شافع حسین 64132 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار مدثر رضا 48311 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 32
پی پی 32 گجرات میں مسلم لیگ (ق) کے چودھری سالک حسین 55615 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار پرویز الہیٰ 44713 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 172
پی پی 172 لاہور 28 میں آزاد امیدوار مصباح واجد 31378 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رانا مشہود احمد خان 28647 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 203
پی پی 203 ساہیوال 6 میں آزاد امیدوار رائے محمد مرتضیٰ اقبال 55874 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کےمحمد حفیف 35163 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 204
پی پی 204 ساہیوال 7 میں آزاد امیدوار محمد غلام سرور 60438 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عادل سعید چودھری 33722 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
