BBC Urdu TV

پناہ گزینوں کو واپس نہ لینے والے ممالک کوبرطانوی ہوم سیکرٹری کا انتباہ۔

پناہ گزینوں کو واپس نہ لینے والے ممالک کوبرطانوی ہوم سیکرٹری کا انتباہ۔

رواں برس 30 ہزار سے زائد افرادکی کشتیوں کےذریعےبرطانیہ آمدکو شبانہ محمود نےناقابل قبول قرار دے دیا۔

برطانیہ(نمائندہ صغیر عالم رامے) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پناہ گزینوں کو واپس نہ لینے والے ممالک کو برطانوی ہوم سیکرٹری شبانہ محمود کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔شبانہ محمود نے کہا کہ پناہ گزینوں کو واپس نہ لینے والے ممالک کے شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا معطل کر سکتےہیں، ماضی میں تعاون نہ کرنے والے جن ممالک کی نشاندہی کی گئی ان میں پاکستان،بھارت اور بنگلادیش شامل ہیں۔برطانوی ہوم سیکرٹری نے کہا کہ برطانیہ کی سرحدوں کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے،کسی شخص کو برطانیہ میں رہنے کاحق نہیں تواس کے آبائی ملک کو اسے واپس لینا پڑےگا۔شبانہ محمود نے رواں برس 30 ہزار سے زائد افراد کی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ آمد کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

Exit mobile version