BBC Urdu TV

پشاور ہائیکورٹ کا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو کرپشن پر رپورٹ دوبارہ شائع کرنےکا حکم

پشاور ہائیکورٹ کا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو کرپشن پر رپورٹ دوبارہ شائع کرنےکا حکم۔

رپورٹ میں جو ڈیٹا موجود نہیں وہ شامل کرکے حقائق پر مبنی رپورٹ شائع کرکے 24 اپریل تک عدالت میں جمع کروائیں۔پشاور ہائیکورٹْ

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جسٹس ابراہیم خان نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اپنا  آخری فیصلہ جاری کرتے ہوئے  حکم دیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس رپورٹ دوبارہ شائع کی جائے۔ پشاور ہائی کورٹ نے عدلیہ کو کے پی میں تیسرے نمبر پر کرپٹ ادارہ قرار دینےکےکیس کے تحریری فیصلے میں حکم دیا کہ رپورٹ میں جو ڈیٹا موجود نہیں وہ شامل کرکے حقائق پر مبنی رپورٹ شائع کرکے 24  اپریل تک رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے پاس جمع کرائی جائے۔فیصلے میں کہا گیا کہ سروے کے دوران مسترد فارم کی مجموعی تعداد بھی رپورٹ میں شائع کی جائے، رپورٹ پڑھنے والے کے لیے کوئی ابہام نہ چھوڑا جائے۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس   ابراہیم خان نے بطورچیف جسٹس اپنا آخری فیصلہ جاری کیا۔ 

Exit mobile version