پشاور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اکرام الدین
دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے۔چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
سیسلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے کہا کہ پشاور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے رکھ تھام کیلئے افواج پاکستان،پولیس فورسز اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ ملک کی تحفظ اور امن و امان کی فراہمی میں ہر شہری کو کردار ادا کرنا چاہیے تا کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکے سیکورٹی اداروں کو نشانہ بنانا کونسی انسانیت ہے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ سیاسی اختلافات سے ہٹ کر ملک و قوم کی حفاظت اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں جب تک سیاسی اختلافات کا خاتمہ نہین ہوگا امن و امان کی فراہمی نا ممکن ہے انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بہتری کیلئے سیاسی قائدین اور عوام کو ایک پیج پر لانا از حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکورٹی فورسز کی نہیں بلکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم سب کو اہم کردار ادا کرنی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور ہم سب کے درمیان اتفاق اور اتحاد نصیب فرمائے۔انہوں نے اپنی کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ زخمی ہونے والوں کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے۔امین
