BBC Urdu TV

پشاور رنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی رکشہ پر فائرنگ، اسٹیج اداکارہ منیبہ شاہ جاں بحق۔

پشاور رنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی رکشہ پر فائرنگ، اسٹیج اداکارہ منیبہ شاہ جاں بحق۔

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تاہم شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پشاور میں رنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں اسٹیج اداکارہ و ڈانسر منیبہ شاہ جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانا مچنی گیٹ کی حدود رنگ روڈ پیش آیا جہاں ملزمان نے رکشہ پر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایاکہ فائرنگ سے اسٹیج ڈانسر منیبہ شاہ جاں بحق ہوگئیں جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تاہم شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Exit mobile version