BBC Urdu TV

پشاور بار ایسوسی ایشن کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت قیصر زمان ایڈووکیٹ منعقد کیا گیا

پشاور بار ایسوسی ایشن کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت قیصر زمان ایڈووکیٹ منعقد کیا گیا۔

اجلاس کی جملہ کارروائی جنرل سیکرٹری پشاور بار زاہد اللہ زاہد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سر انجام دی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پشاور بار ایسوسی ایشن کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت قیصر زمان ایڈوکیٹ منعقد ہوا جبکہ اجلاس کی جملہ کاروائی جنرل سیکرٹری پشاور بار زاہد اللہ زاہد ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سر انجام دی۔اجلاس میں کابینہ پشاور بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ میں ہونے والے بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اس افسوسناک اور بزدلانہ دہشت گردی کے واقعے میں تیس سے زائد معصوم افراد کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہایت دلخراش اور پوری قوم کے لیے گہرے رنج و غم کا باعث ہیں۔
اجلاس میں صدر پشاور بار قیصر زمان ایڈوکیٹ نے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انسانیت، قانون اور اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہے۔ معصوم شہریوں، نہتے نمازیوں اور عبادت گزاروں پر حملہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز اور فوری کارروائی ناگزیر ہے۔اجلاس میں کابینہ پشاور بار نے حکومتِ وقت اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف اور فوری تحقیقات کی جائیں، ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے المناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔اجلاس کے آخر میں کابینہ پشاور بار ایسوسی ایشن نے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دُعا کی۔

Exit mobile version