پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔صفدر خان باغی
پوری قوم اپنے محافظوں کے ساتھ متحد کھڑی ہے۔رہنما پاکستان مسلم لیگ ق کی میڈیا سے گفتگو
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور چیئرمین صفدر خان باغی نے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح 8 بجکر 10 منٹ پر خودکش جیکٹس پہنے ہوئے تین فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے صدر کنٹونمنٹ پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا، جن میں ایک دہشتگرد نے گیٹ پر مامور اہلکاروں پر حملہ کرتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں تین ایف سی جوان شہید اور دو زخمی ہوئے۔ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور کینٹ میں اُس وقت تقریباً چار سو اہلکار پریڈ کی تیاری میں مصروف تھے جبکہ دہشتگردوں کا اصل ہدف بھی یہی پریڈ تھی۔ تاہم فرنٹیئر کانسٹیبلری کے بہادر اور شیر دل جوانوں نے بروقت اور دلیرانہ جوابی کارروائی کرتے ہوئے باقی دونوں خودکش حملہ آوروں کو جہنم واصل کر دیا اور بڑے جانی نقصان سے فرنٹ کونسٹیبلری اہلکاروں کو محفوظ کیا۔سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے مطالبہ کیا کہ اس حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ اور فتنہ الخوارج کے سہولت کاروں کو فی الفور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ملک دشمن عناصر کے خلاف مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کیلئے صبرِ جمیل اور زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔سنیئر رہنما و چیرمین صفدر خان باغی نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنے محافظوں کے ساتھ متحد کھڑی ہے۔ ایسے بزدلانہ واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ قوم اور افواج پاکستان ایک ہیں اور دشمن کے ہر وار کو ناکام بنانے کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں۔اللّٰہ ہمارے وطن، ہماری افواج اور ہمارے وطن کے تمام محافظوں کی حفاظت فرمائے۔امین
