وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزدوروں کے پیکجز ڈبل کرنےکا اعلان۔
وزیر اعلی نے مزدوروں کیلئے تعمیر کیے گئے 2056 فلیٹس جلد حوالے کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مزدوروں کے پیکجز ڈبل کرنے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہےکہ مزدور کے لیے مقرر کردہ کم سےکم اجرت پر عملدرآمد یقینی بنانےکے لیے ویج مجسٹریٹ تعینات کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے مزدوروں کے لیے تعمیر کیے گئے 2056 فلیٹس جلد حوالے کرنےکی ہدایت بھی کردی۔وزیراعلیٰ نے مزدوروں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کی رقم بھی ٹرانسفرکردی۔
