BBC Urdu TV

پر وقار تقریب دینہ میں منعقد ۔میڈم کرن قیوم نے ہمراہ ٹیم شاندار استقبال کیا ۔دینہ ملک ندیم عباس

*زمیں پہ ان خداؤں کا سکوں برباد کرنے کو*
*ایک طوفان پالوں گا، روانی چھوڑ جاؤں گا*

*الحمدللہ پر وقار تقریب دینہ میں منعقد ۔میڈم کرن قیوم نے ہمراہ ٹیم شاندار استقبال کیا ۔دینہ( ملک ندیم عباس )

ہمارے معزز سی ای او *سر غضنفر السلام صاحب*، ہیڈ آف ریٹیل مارکیٹنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن *سید ناصر رضوی صاحب*، ریجنل مینجر *محمد عتیق اعوان صاحب*، ذونل مینجر *صفی الدین علوی صاحب* کا "چنار سیٹ اپ” دینہ برانچ کا دورہ اور *فقید المثال استقبال*
پروقار تقریب میں *چنار سیٹ* اپ سے تعلق رکھنے والے تمام مینجرز و سیلز سٹاف نے شرکت کی *گروپ مینجر قاضی محمد عابد، برانچ مینجر کوٹلی راجہ ارباب سکندر، برانچ مینجر دینہ جنید رؤف انصاری، برانچ مینجر مس کرن قیوم* نے ٹیم سمیت مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور ہار پہنا کر استقبال کیا
ایچ او آر ڈی سید ناصر رضوی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا داؤد فیملی تکافل لمیٹڈ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور اس نے انشورنس انڈسٹری کو پچھاڑ کر رکھ دیا ہے لوگوں میں حلال حرام کی تمیز آ گئی ہے
جون میں کمپنی نے عمرہ کانٹیسٹ دیا ہے زیادہ سے زیادہ لوگ کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں
سی ای او سر غضنفر السلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیم ورک سے کوئی بھی مشکل سے مشکل ٹارگٹ حاصل کیا جا سکتا ہے اور ٹیم ورک کے بغیر آپ کی کوشش فضول ہے کمپنی یہ چاہتی ہے کہ ہم 100 لوگ عمرہ کیلئے لیکر جائیں دینہ اور کوٹلی سے ایک اچھی تعداد عمرہ میں شامل ہونی چاہیے

تمام شرکاء نے سینئرز کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جون کو یادگار بنائیں گے ……

Exit mobile version