BBC Urdu TV

پریس کلب صحافیوں کا گھر ہے اس پر حملہ آزادی صحافت پر براہ راست حملہ ہے۔امجد علی خان

پریس کلب صحافیوں کا گھر ہے اس پر حملہ آزادی صحافت پر براہ راست حملہ ہے۔امجد علی خان

اسلام آباد پریس کلب کے تقدس اور صحافیوں پر بہمیانہ تشدد کی پرزور مذمت۔سیاسی کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا کہ اسلام آباد پریس کلب کے تقدس کی دھجیاں اڑا دی گئیں، پولیس کا اندر گھس کر بہیمانہ تشدد قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر آتش گیر لاٹھیاں برسائی گئیں صحافیوں کو پریس کلب کے کیفے ٹیریا سے زبردستی گھسیٹ کر باہر نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ازادی اظہار پر پابندی، صحافت کی آواز دبانے کی مذموم کوشش ہے انہوں نے کہا کہ پریس کلب میں صحافیوں پر پولیس کا لاٹھی چارج قابلِ مذمت اور شرمناک اقدام ہے۔ عمران خان کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر امجد علی خان نیازی کا واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب صحافیوں کا گھر ہے، اس پر حملہ آزادی صحافت پر براہِ راست حملہ ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر تشدد ریاستی جبر اور آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کی آواز دبانے کے لیے میڈیا کو نشانہ بنانا انتہائی قابلِ افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سیاہ اقدام پر پوری قوم کو آواز بلند کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی اور معافی مانگنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ پریس کلب پر حملہ کرنے والے اہلکاروں کو کڑی سزا دی جائے۔

Exit mobile version