پرائمری اسکول ہیڈ ماسٹر صاحبان کا اہلیت ثابت کرنے کیلئے ٹیسٹ لینے کی شدید الفاظ میں مذمت: صدر گورنمنٹ اسکولز ایمپلائز ایسوسی ایشن اصفہان انصاری
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع وسطی میں گورنمنٹ اسکولز ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ایجوکیشن آفیسر محترمہ تحسین فاطمہ نے ایک لیٹر جاری کیا جس کے تحت ضلع وسطی کے پرائمری اسکول ہیڈ ماسٹر صاحبان اور وہ اساتذہ جو ہیڈ ماسٹر بننے کے خواہش مند ہیں انہیں لازمی ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔ مطلب کہ تجربہ ٹیسٹ کی بھینٹ چڑھانے کی تیاری کر لی گئی ہے اور اپنے من پسند جونئیر اساتذہ کو ہیڈ ماسٹر بنانے کی سازش نظر آتی ہے اہلیت کا ٹیسٹ ایک اچھا قدم ہے مگر اسے بیک وقت پورے سندھ میں لاگو ہونا چاہئے نہ کہ صرف ضلع وسطی میں کراچی گورنمنٹ اسکولز ایمپلائز ایسوسی ایشن مطالبہ کرتی ہے کہ اس لیٹر کو فی الفور واپس لیا جائے بصورت دیگر مرکزی صدر جناب نیر قریشی اور مرکزی کمیٹی کی مشاورت سے ضلع وسطی میں احتجاجی پروگرام ترتیب دیۓ جائیں گے اور تمام ہیڈ ماسٹر صاحبان کے ساتھ کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں ضلع وسطی کے تمام پرائمری اسکول ہیڈ ماسٹر صاحبان اپنے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنا کام جاری رکھیں گے اور اپنا احتجاج پر امن طریقے سے ریکارڈ کروائیں گے۔
کراچی : (نمائندہ خصوصی: جاوید صدیقی)
