BBC Urdu TV

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام، گرانفروشی عروج پر

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام، گرانفروشی عروج پر

جہلم (ملک وسیماختر) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں گرانفروشی اپنے عروج پر پہنچ گئی، جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں۔ شہری مہنگے داموں اشیائے ضروریہ خریدنے پر مجبور ہیں، اور انتظامیہ صرف دفتری رپورٹس تک محدود دکھائی دیتی ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر چکن کی قیمت 597 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر مارکیٹ میں اسے 750 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح، مٹن 2500 روپے، بیف 1200 روپے جبکہ بیف قیمہ 1300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس صرف دفتروں میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں، جبکہ عملی طور پر مارکیٹ میں کوئی چیک اینڈ بیلنس موجود نہیں۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ سے فوری ایکشن لینے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version