BBC Urdu TV

پختونخوا کے اسپتالوں میں دواؤں کی شدید قلت، 9 ارب روپے کے فوری فنڈز درکار

پختونخوا کے اسپتالوں میں دواؤں کی شدید قلت، 9 ارب روپے کے فوری فنڈز درکار۔

اسپتالوں میں امیونوگلوبولینز،اینٹی ریبیزویکسین اور ایمرجنسی ادویات کی کمی ہے تا ہم فنڈز نہ ہونے کے باعث ادویات کی خریداری کیلئے تاحال کوئی آرڈر نہیں دیا جاسکا۔دستاویز

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا ( کے پی) کے اسپتالوں میں دواؤں کی قلت شدید ہوگئی ہے جسے دور  کرنے کیلئے  9 ارب روپے کے فوری فنڈز درکار  ہیں۔ جاری دستاویز کےمطابق اسپتالوں میں امیونوگلوبولینز، اینٹی ریبیز ویکسین اور ایمرجنسی ادویات کی کمی ہے اور فنڈز نہ ہونےکے باعث ادویات کی خریداری کیلئے تاحال کوئی آرڈر  نہیں دیا جا سکا۔دوسری جانب  ڈی جی ہیلتھ نے سیکرٹری ہیلتھ کے پی کو اسپتالوں کی مالی مشکلات سے آگاہ کردیا ہے کہ دواؤں کی خریداری کی مد میں 2.67 ارب روپے کے بقایاجات ہیں،بقایاجات اور  اضافی 6 ارب روپے جاری کیے جائیں۔جاری دستاویز کے مطابق  محکمہ خزانہ نے 23  – 2022 میں 99 کروڑ 77 لاکھ روپےکا بجٹ دیا  تاہم 99 کروڑ 77 لاکھ روپے کے بجٹ سے دواؤں کی قلت ختم نہیں ہو سکتی۔ سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا محمود اسلم  نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے، فنڈز کی کمی کا سامنا ہے، دواؤں، طبی آلات کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے پیسے مانگے ہیں،خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے وفاق سے فنڈز ملتے ہی رقم جاری کر دیں گے۔

Exit mobile version