BBC Urdu TV

پختونخوا میں پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

پختونخوا میں پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، 3 اہلکار زخمی۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیس کی چوکی پر دستی بم حملے میں تین سرکاری اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق صوبے کے علاقے خیبر میں ایک پولیس چیک پوسٹ کو دستی بم حملے سے نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سخی پل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں قریب موجود محکمہ معدنیات کے تین اہل کار زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Exit mobile version