BBC Urdu TV

پختونخوا:پی پی، اے این پی، (ن) لیگ اور جے یو آئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہو سکی

پختونخوا:پی پی، اے این پی، (ن) لیگ اور جے یو آئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہو سکی۔

جے یوآئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں پنجاب میں زیادہ سیٹیں مانگ رہی تھی۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ (ن)

پشاور:(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پیپلز پارٹی، اے این پی، (ن) لیگ اور جے یو آئی (ف) کی ملاقاتوں کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔مسلم لیگ (ن) کے صوبائی ترجمان اختیار ولی نے کہا ہےکہ جے یوآئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں پنجاب میں زیادہ سیٹیں مانگ رہی تھی اور کسی حلقے میں اے این پی امیدوار دستبردار ہونے کیلئے تیار نہیں ہیں۔اے این پی کا کہنا ہےکہ دیگر پارٹیوں کے امیدوار ہمارے مضبوط حلقوں سے انتخابات لڑنا چاہتے تھے جب کہ پی پی نے مؤقف اپنایا کہ دیگر پارٹیوں کا ہر امیدوار سمجھتا ہےکہ وہ جیت رہا ہے، اس لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہو سکی۔ترجمان جے یو آئی (ف) نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی پارٹی کےساتھ اتحاد نہیں کیا صرف ضلع دیر میں ایک سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔

Exit mobile version