جہلم پولیس کا ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر پتنگ فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 15 پتنگ فروش ملزمان گرفتار، 364 پتنگیں اور 17 ڈوریں برآمد، الگ الگ مقدمات درج،
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 6 پتنگ فروش ملزمان نبیل، کامران، عاصم، عمیر، ذوالقرنین اور طیب کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 90 پتنگیں اور 3 ڈوریں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیا، تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 پتنگ فروش ملزمان ارحم، معز اور یاسر کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 122 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد کر کے الگ الگ مقدما ت درج کر لیے، تھانہ منگلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم وقاص کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 80 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم تنویر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 50 پتنگیں اور 4 ڈوریں برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم عمر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 3 ڈوریں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 پتنگ فروش ملزمان عامر، شاہزیب اور نبیل کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 22 پتنگیں اور 3 ڈوریں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہری خصوصاً والدین پتنگ بازی کی روک تھام میں پولیس کا ساتھ دیں،قانون شکن عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
جہلم() کالا گجراں پولیس نے 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں احسان عباس اور ٹیم کاروائی کرتے ہوئے 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، کالا گجراں پولیس کو 15 کال موصول ہوئی کہ کالر کی گاڑی چوری ہو گئی ہے، ایس ایچ او کالا گجراں نے موقع پر پہنچ کر پڑتال کی تو ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا، ملزم حماد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سرکاری سہولیات اور وسائل کا غلط وسائل کا استعمال کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،
جہلم() ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ صدر کی نئی بلڈنگ کا وزٹ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ صدر کی نئی بلڈنگ کا وزٹ کیا،آفس سپریڈینٹ صابر نواز اور ایکس ای این بلڈنگ فہد احمد نے ڈی پی او جہلم کو جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے بریف کیا،ڈی پی او جہلم نے زیر تعمیر کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،نئی بلڈنگ کی تعمیر سے پولیس افسران کو اچھی رہائش ملے گی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ نئی عمارت کی تعمیر سے تھانے میں آنے والے شہریوں کو مزید سہولیات میسر آئیں گی۔
جہلم() ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،پتنگ فروش ملزم سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، ملزمان سے 130 پتنگیں معہ ڈور اور پسٹل برآمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم نبیل کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 130 پتنگیں معہ ڈور برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا،تھانہ سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم حسن کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ روندز برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
