پبلک پروٹیکشن ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر جمشید انصاری نے زمان ٹاون پولیس اسٹیشن کورنگی کے SHO راؤ فیاض اور جوانمرد بہادر ہیڈ کانسٹیبل صادق کو بہادری کا ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا۔
کراچی : (مسس نبیہ عاصم آرائیں جہلمی)
پبلک پروٹیکشن ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر جمشید احمد انصاری اور جنرل سیکریٹری اصغر علی شیخ کے مشترکہ جاریکردہ اعلامیئے کے مطابق ڑمان ٹاون پولیس اسٹیشن کورنگی کے SHO راؤ فیاض اور بہادر جوانمرد ہیڈ کانسٹیبل صادق موٹا نے کورنگی ڈھائی نمبر پر واردات کرنے والے ڈاکووں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی کرکے گرفتار کرلیا۔
یاد رھے کہ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی نے اسٹریٹ کرائم راہزنی اور ڈکیٹی کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت آپریشن کے احکامات جاری کیئے ھوئے ھیں ۔
اور وہ خود نگرانی بھی کررہے ھیں۔لہذا پبلک پروٹیکشن ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے صدر جمشید احمد انصاری نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ھوئےSho تھانہ زمان ٹاؤن راؤ فیاض اوربہادر ہیڈ کانسٹیبل صادق موٹا کیلیئے بہادری شیلڈ جاری کرنے کا اعلان کیاھے تاکہ پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی ممکن ھوسکے۔انشاا اللہ بہت جلد زمان ٹاون پولیس اسٹیشن جاکر صادق موٹا کو بہادری شیلڈ پیش کرینگے۔
