BBC Urdu TV

پبلک سروس گاڑیوں میں کیمرہ(Dash Cam) نصب کرنے کی مہلت ختم

پبلک سروس گاڑیوں میں کیمرہ(Dash Cam) نصب کرنے کی مہلت ختم

پبلک سروس گاڑیاں جنہوں نے کیمرا(Dash Cam) نصب نہ کیے ہوں ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود دس دن کی خصوصی وارننگ مہم کے بعد جرمانے کا اجرا کیا جائے گا۔ آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود
کیمرا نصب نہ کرنے والی تمام پبلک سروس گاڑیوں کو موٹرویز پر داخل نہ ہونے دیا جائے گا آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ
موٹروے پولیس خالد محمود۔

نئی سپیڈ لمیٹڈ پر عمل درآمد کے لیے بریفنگ/ وارننگ شروع کی جائے۔ آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود۔ دس دن کی خصوصی بریفنگ کے بعد جرمانے کے ساتھ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ II جہلم نے سیکٹر کمانڈر نارتھ II ایس پی سجاد حسین کی زیر نگرانی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پبلک سروس گاڑیوں کو کیمرہ نصب کرنے کی مہلت ختم ہونے پر اور موٹرویز پر/ نئی سپیڈ لمیٹڈ کے نفاذ کی خصوصی بریفنگ شروع کر دی ہے۔
مزید برآں اس سلسلے میں پبلک سروس گاڑیوں کو وارننگ دی جارہی ہے۔تاکہ دس دن کے اندر اندر کیمرہ کی تنصیب کا عمل مکمل کر لیں۔اور موٹر ویز پر نئی سپیڈ لمیٹڈ پر عمل کریں۔
مطلوبہ مہلت ختم ہونے کے بعد بلا تفریق قانونی کاروائی کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔سیکٹر این فائیو نعت II میں تمام ٹول پلازہ جات, پبلک سروس اڈوں اور جنرل بس اسٹینڈ پر خصوصی بریفنگ دی جا رہی ھے۔

رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version