پاک فوج کی جانب سے تعلیم سب کے لئے مہم جاری۔
اس سلسلہ میں باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات، دیر اور چترال میں اہم اقدامات جاری ہیں تا کہ ان علاقوں میں بچوں اور بچیوں کو تعلیم بآسانی میسر ہو۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں پاک فوج کی جانب سے “تعلیم سب کے لئے” مہم کے تحت وسیع پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔اس سلسلہ میں باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات، دیر اور چترال میں اہم اقدامات جاری ہیں تاکہ ان علاقوں میں بچوں اور بچیوں کو تعلیم بآسانی میسر ہو۔میڈیا کے مطابق مہمند میں کے جی بچوں اوربچیوں کے لئے کلاسز کے اجرا کے لئے کلاس رومز کی تعمیر مکمل کر لی گئی،جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول خوئی ناو کی تزین و آرائش مکمل کر کے اسے فعال کر دیا گیا۔باجوڑ،مہمند اور خیبر میں تعلیم کی اہمیت کے حوالے سیطالبات کے لئے خصوصی لیے کچرز کا اہتمام بھی کیا گیا،سوات میں سال 2024 کے دوران ضرورت مند طلبا اور طالبات کو سٹیشنری،کاپیاں اور کتابیں فراہم کی جا رہی ہیں۔باجوڑ، مہمند اورخیبر میں“تعلیم سب کے لئے” کے موضوع پر تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔جس میں طلبا اور طالبات نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔چترال، دیر اور بونیر میں پاک فوج کے حکام نے مدارس اور اسکولوں کے دورے کئے اور وہاں سہولیات کی فراہمی کے لئے احکامات جاری کئے۔حکام نے علاقہ کے معززین سے بھی ملاقاتیں کی اور انہیں تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔باجوڑ میں طلبا کے لئے”ایک دن پاک فوج کے ساتھ”پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مختلف سکولوں کے طلبا اورطالبات نے خصوصی دلچسپی لی۔اسکے ساتھ ساتھ ان تمام اضلاع میں طلبا اور طالبات کے لئے صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے کھیلوں کے مختلف مقابلے بھی منعقد ہوئے۔
