پاک فوج نے ایل او سی پر انڈین آرمی کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے اس سے قبل بھی بھارت کے کئی جاسوس ڈرون مار گرائے ہیں۔
راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے کی جاسوسی کررہا تھا، پاک فوج نے 25 فروری کو دن 12 بج کر 55 منٹ پر لائن آف کنٹرول پر پاکستانی علاقے کی جاسوسی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔ 26 فروری کو ایل او اسی میں پاکستانی علاقے میں کواڈ کاپٹر کی باقیات مل گئیں۔ کواڈ کاپٹر پر بھارتی فوج کے ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے جو تصدیق کرتا ہے کہ کواڈ کاپٹر انڈین آرمی کا ہے۔واضح رہے کہ پاک فوج نے اس سے قبل بھی بھارت کے کئی جاسوس ڈرون مار گرائے ہیں۔
