پاک سعودی مشترکہ ملٹری دفاعی معاہدہ ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ اکرم الدین
حرمین شریفین کی ملٹری دفاعی معاہدہ پاک فوج کے سپرد ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔معاون خصوصی وزارت اوورسیز اٹلی
یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے حرمین شریفین کی ملٹری دفاعی معاہدہ اور حفاظت پاک فوج کے سپرد ہونے پر پوری پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر کی شاندار قیادت اور مدبرانہ فیصلوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے عالم اسلام کو فخر کا موقع فراہم کیا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ شیخ سلمان کے ساتھ ہونے والا پاک–سعودی مشترکہ ملٹری دفاعی معاہدہ ایک تاریخی سنگِ میل ہے، جو پاکستان کی دفاعی اور سفارتی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج اور اس کی اعلیٰ کمان نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور اسلامی دنیا کے وقار کو مقدم رکھا ہے۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر کی جرات مندانہ حکمتِ عملی اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی دن رات کی کاوشوں و متفقہ فیصلوں نے پاکستان کو عالمی برادری میں ایک معتبر اور طاقتور ریاست کے طور پر منوایا ہے۔ برادر اسلامی ممالک سمیت دنیا کی بڑی طاقتیں آج پاکستان اور اس کی عسکری افواج پاکستان کی اعلٰی صلاحیتوں کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں دیگر خلیجی اور اسلامی ممالک بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان مسلم امہ اور سنٹرل ایشیاء کی قیادت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاک افواج نے ہمیشہ دشمن کو عبرتناک شکست دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ پاک فضائیہ اور بری افواج کی کامیاب حکمت عملی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر پوری دنیا کو پاکستان کی عسکری افواج کی قوت کا معترف بنا دیا ہے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت اور پاک–سعودی عسکری دفاعی معاہدہ دراصل اس بات کا عملی اظہار ہے کہ پاکستان امتِ مسلمہ کا مضبوط قلعہ ہے۔ ہمیں اپنی افواجِ پاکستان اور بالخصوص آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر پر بجا طور پر فخر ہے۔اخر میں بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین خان نے خصوصی دعا کی کہ اللہ رب العالمین وطن عزیز پاکستان کی حفاظت فرمائے، ہماری افواج کو ہمیشہ کامیابیوں سے نوازے اور تا قیامت پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے ۔
