BBC Urdu TV

پاک بھارت جنگ میں افواج پاکستان کی شاندار فتح پوری قوم کو مبارک ہو۔صفدر خان باغی

پاک بھارت جنگ میں افواج پاکستان کی شاندار فتح پوری قوم کو مبارک ہو۔صفدر خان باغی

سپاسالار اعظم آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کو انکی پاکستان کے لیے شاندار خدمات اور بہادری پر پاکستان آرمی کے سب سے بڑے عہدے فیلڈ مارشل فائیو سٹار رینک عہدہ سے نوازہ جائے۔صفدر خان باغی

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق ناظم و ڈسٹرکٹ کونسل ممبر و مسلم لیگ ق سنئیر رھنما چیرمین صفدر خان باغی نے حالیہ جنگ میں انڈین کو دندان شکن جواب دے کر پاکستان نے یہ جنگ فضائی لحاظ سے چھ سفر سے جیتی اور زمینی بری فوج کے لحاظ سے 26 سفر سے جیتی ۔ آج پاک افواج کی بہادری دلیری کی وجہ سے ھم انڈیا کے خلاف جنگ جیتنے پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوا۔ صفدر خان باغی نے کہا جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی فوج کی جانب سے جنگی جنون جارحیت کا سلسلہ پاکستان کے خلاف 6 اور 7 مئی اور پھر 9 مئی کو شروع ہوتے ہی ھم پر جنگ مسلط کی گئ تو پھر انڈین جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئیے پاک افواج کے بہادر شیر دل چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ عاصم منیر کی زیر قیادت میں پاک فضائیہ چیف آف ائیر سٹاف ائیر مارشل ظہر احمد بابر سدھو اور پاک نیول ایڈمرل نوید اشرف کی مشترکہ طور سے جوابی کاروائی کا اغاز پاک افواج نے 10 مئی کی صبح بعد از نماز فجر آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز نعرہ تکبیر اللّٰہ اکبر سے کرتے ہوئے الفتح اور 9 -HQ میزائلوں کے ساتھ پاک بری اور فضائیہ نے اپنے جنگی ائیر فائٹر 10-F , اور 17-F سپر سونک جٹ کے پائلٹس نے دیوانہ وار حملہ کر کے بھارت کے 26 اھم بیس کو نشانہ بنایا چھ جنگی ائیر فائٹر جٹ جسمیں فرانس کے بہترین رافیل ائیر جٹ اور باقی دوسروں ائیر فائٹر کو مار گرایا۔ جبکہ روسی ساختہ ایس 400 سٹیلائٹ رڈار ، براہموس مزائل ڈپو اور سو سے زائد اسرائیلی و ہالینڈ ساختہ ڈرون کو نشانہ بناکر تباہ و برباد کر ڈالا ۔وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی افواج و قوم کا غرور کو نیست و نابود خاک میں ملا ڈالا۔ شکر الحمداللہ ۔آ
صفدر خان باغی نے کہا آج پوری قوم کے ساتھ ساتھ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی قائدانہ سیاسی صلاحیتوں کی وجہ سے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ متحد کھڑی ہے اس پوری جنگ میں پاکستان کے صحافیوں نے نہایت تن دہی اور بڑے حوصلے کے ساتھ حق و سچ کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر کے تمام ٹی وی چینلز پرنٹ الیکٹرانک میڈیا نے بہت بڑی سمجھداری سے اپنی صحافتی فرائض احسن انداز نیں نبھائیں۔صفدر خان باغی نے کہا ملکی اھم حساس اداروں کے آفیسرز اہلکاروں کے ساتھ ملک بھر میں ہر طبقے نے کھل کر بڑی بہادری کے ساتھ افواج پاکستان اور حکومت کا ساتھ دیا۔ جبکہ دوران جنگ اور تا حال تمام سوشل میڈیا کے استعمال کرنے والوں نے بہت بہترین کام کیا۔ جسکی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہوگی۔ صفدر خان باغی نے کہا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور انڈین آرمی کی جانب سے پہلگام کا جھوٹا ڈرامہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لئیے رچایا گیا تھا جو کہ وہ اس کے اپنے گلے پڑ گیا ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور انڈین آرمی اس پہلگام کے جھوٹے ڈرامے کے زریعے بار بار پاکستان کو دھنس ڈرنا دھمکانا اور پلاوجہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنا ھندوستان کو مہنگا پڑ گیا۔کیونکہ نریندر مودی اور انڈین آرمی کو شاھد اس بات اور حقیقت کا بالکل اندازہ ہی نہی تھا کہ اس بار اس سرکش بھارتی فوج کا ٹکرا 1948 ،1965, 1971 اور 1999 والی کارگل افواج پاکستان سے نہی تھا ۔بلکہ اس بار چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ عاصم منیر اور پاک فضائیہ چیف آف ائیر سٹاف ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو چیف آف نیول ایڈمرل نوید اشرف کی بہادر شیردل افواج اور پوری قوم کے ساتھ ساتھ پاک افواج کے جدید اسلحہ سائبر یوتھ فورس کی بہترین حکمت عملی کے ساتھ ٹکرا تھا۔ شکر الحمدللہ پوری قوم کی دعاؤں کی مرہونِ منت افواج پاکستان کی کمان سنبھالے ہوئے بہادر دلیر نڈر بے باک سپاسالار اعظم آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کے ساتھ ٹکرا تھا بھارتی فوج شاھد اندازہ نہی تھا کہ وہ کس مرد مجاہد مرد حق سے جڑنے جا رہے ہیں جسکے دل میں قرآن محفوظ ہے جو توکل اللّٰہ رب ذوالجلال پر کرتا ہے اور حملہ اپنے ازلی دشمن بھارت پر اپنی بہادر افواج اور یوتھ سائبر ڈیجٹل فورس کے ساتھ کررہا تھا۔ ھندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور اسکی سرکش بزدل فوج کو پاک آرمی نے چار خانو چت کر ڈالا۔بھارت عالمی دنیا میں کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہی رہا۔پوری قوم کو پاک افواج پر فخر ہے۔ ھم پوری قوم وزیر اعظم اور صدر پاکستان سے پرزور اپیل اور درخواست کرتے ہیں ۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ عاصم منیر کو پاک آرمی کے سب سے بڑے فلڈ مارشل فائیو سٹار رینک کے عہدے سے نواز جائے انکی سربراہی میں آج پوری قوم متحد اور پاکستان کا وقار ہوری دنیا اور بالخصوص اسلامی دنیا میں بلند ہوا ہے۔آج مغربی دنیا پاکستان کی بہادر افواج اور پوری قوم کی کے اتفاق و اتحاد کی تعریفیں کر رہی ہیں۔ اس تمام کامیابی کا سہرا پاک آرمی کے چیف جنرل حافظ عاصم منیر کو جاتا ہے جنکی بہادر دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے ھمارا ازلی دشمن بھارت خوفزدہ ہوچکا ہے۔اج مغربی ممالک کے تھینک ٹینک پاکستان کی قوت و طاقت سے پریشان ہے ۔صفدر خان باغی کہا آج ھم اپنے ملک کے ان دوست ممالک جن میں خاصکر چین ،ترکی آزر بائیجان ،بنگلہ دیش،ایران،
قازکستان سعودی عرب ،یو اے ای، قطر،امریکہ،
انگلینڈ جن کی کاوشوں کی بدولت سیز فائر پر عمل درآمد ہوا اور ایسٹ ایشیا کے خطے میں ایٹمی جنگ چھیڑنے سے محفوظ ہوا۔ھم سن دیگر ممالک کے احسان مند ہے جنہوں نے ھمارے برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ان تمام کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Exit mobile version