BBC Urdu TV

پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلے جدید لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئرکرافٹ کی شمولیت

پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلے جدید لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئرکرافٹ کی شمولیت ۔ ترجمان پاک بحریہ

امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ ترجمان پاک بحریہ

تقریب کے آغاز سے قبل نیول چیف کا کشمیری حریت رہنما کے انتقال پر تعزیت کا اظہار. ترجمان پاک بحریہ

نیول چیف نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے لئے دعائے مغفرت کی۔ ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ عصر حاضر کےچیلنجز کا ادراک رکھتے ہوئے حربی آلات کو جدید تر بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی

پاک بحریہ محفوظ بحری ماحول کو یقینی بنانے اورملکی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ نیول چیف

شامل کیا جانے والاجہاز برازیل کا تیار کردہ دوہرے انجن والا ایمبریئر جیٹ ایئرکرافٹ ہے.ترجمان پاک بحریہ

اس نوع کےجہازدنیا بھر میں فضائی آپریشنز کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں ۔ ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ مستقبل میں اس نوع کےمزید دو جہاز فضائی بیڑے میں شامل کرے گی۔ ترجمان پاک بحریہ

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Exit mobile version