BBC Urdu TV

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ۔

پاک بحریہ ملکی بحری سرحدیں ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔محمد فیصل عباسی وائس ایڈمرل

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاک بحریہ نے مشق سی اسپارک 2024 کے اختتام پر شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا، پاک بحریہ کے جہاز نے سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے ایف ایم میزائلوں سے فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدیں ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Exit mobile version