BBC Urdu TV

پاک بحریہ نے دوران آپریشن 145ملین ڈالر مالیت کی منشیات پکڑ لی

پاک بحریہ نے کامیاب انسداد منشیات آپریشن کے دوران بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ ضبط کرلی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران 2000 کلوگرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن ضبط کی گئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت 145 ملین امریکی ڈالر ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن میں بھارتی ساختہ نشہ آور ممنوعہ گولیاں بڑی کھیپ (منشیات) کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ خطے کی سمندری حدود میں ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت سرگرم ہے۔

Exit mobile version