پاکستان ہے تو ہم ہیں قوم مسلک قبیلے اور سیاست ذاتی لڑائی سے بالا تر ہوکر ملکی سالمیت کے لئے اتحاداور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا وقت ہے،ان خیالات کا اظہار مرکزی جنرل سیکرٹری انفارمر ایجنسی،اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان آصف اقبال نے ایسوسی ایشن کے مختلف اضلاع کے عہدیداران کے ساتھ ٹیلیفونک میٹنگ کے دوران کیا،ٹیلیفونک کال میٹنگ میں پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع کے عہدیداران شامل تھے،کال کانفرنس کے دوران جنرل سیکرٹری انفارمر ایجنسی،اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف آصف اقبال نے عہدیداران سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس وقت ہم حالت جنگ میں ہیں،اس لئے سیاسی،مسلکی یا ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک قوم ایک جان بن کر اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے،ملکی سالمیت اور تحفظ کے لئے ہمیں ایک قوم بن کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا یے،یہ حقیقت تو واضح ہےکہ انڈیا ازل سے ہی پاکستان کا دشمن ہے،
مکار ہندو کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ جھوٹے اور من گھڑت الزام لگا کر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جائے،انڈیا نے جانی و مالی طور پر پاکستان کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے،پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے ہینڈلر بھی بدنام زمانہ ایجنسی را سے منسوب ہوتے ہیں،مگر پاکستان نے ہر محاذ پر انڈین حکومت اور ان چمچوں کو اللہ کے فضل سے شکست دی ہے،اور وطن عزیز کی سالمیت کے خلاف کی جانے والی ان کی تمام سازشوں کو ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کیا ہے،
ابھی چند روز پہلے مودی فتنہ سرکار نے پہلگام میں خود ساختہ حملہ کروا کر اس کا الزام پاکستان پر تھوپ کر بزدلانہ اور کمینگی حرکت کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں پاکستان پرحملہ کیا،انڈین مکار افواج نے ماری دینی درسگاہوں پر بھی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں مساجد مدارس کو نقصان ہہنچا اور بے قصور افراد جن میں معصوم بچے شامل تھے،حملے کے نتیجے میں شہید یوگئے،جس پر ایک آدمی سے کے کر فوج کے سپاہی اور ہائ کمان تک شدید غم و غصہ کی حالت میں ہیں،مسلمام امن پسند قوم ہیں اسی لئے اس کھلی دہشت گردی کے باوجود ہم نے ہمت اور حوصلے سے کام لے کر پوری دنیا کے سامنے مودی فتنہ سرکار کی سازش اور دہشت گردی کے متعلق ثبوت اور حقائق پیش کر کے ان کے مکروہ عزائم کو بے نقاب کیا،اور ثابت کیا کہ پاکستان ہمیشہ تحمل سے کام لیتا یے،اور ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ اپنا موقف دنیا کو دکھاتا ہے،اور پوری دنیا نے ہمارے موقف کی تائید کرتے ہوئے ہندوستان کو خطے کا امن برباد کرنے کا ذمہ دارقرار دیا،ہندوستان کے اندر بھی دیگر اقلیتوں کو تحفظ حاصل نہیں ہے،جبکہ اکستان میں ہر وہ اقلیت محفوظ ہے جو باقی ممالک میں اپنے اپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں سکھ ہوں یا ہندو، عیسائی ہوں یا کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں پاکستان میں اپنے اپ کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔ پاکستانی فوج ایک پروفیشنل اور منظم فوج ہے پاکستان ہمیشہ امن اور بھائی چارے کے ساتھ اپنی اقلیتوں کو حقوق فراہم کرتا یے،یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں پاکستانی افواج کے ساتھ ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے یوتے ہیں، انڈیا اپنے آقا اسرائیل کہ شہہ پر سازشیں کر کے پاکستان کو دنیا کے سامنے غیر محفوظ اور دہشت گرد قرار دینے میں ہر وقت کوشاں رہتا ہے،حالیہ تنازع سے یہ واضح ہو چکا کہ انڈیا اسرائیل کے ساتھ مل کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے اور اسرائیلی اسلحہ اور مزائل ڈرونز پاکستان پر استعمال کر رہا ہے۔پاکستانی فوج اپنی سرحدوں اور عوام کے دفاع کو یقینی بناتے ہوئے دشمن کےناپاک عزائم کونست و نبود کرنے میں کوشاں ہے، انشاءاللہ پاکستانی مسلح افواج اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہیں،اور ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ییں، اورمناسب وقت پر ہندوستان کو بھرہور اور کرارا جواب دینے کے لئے پر عزم اور تیار ہیں، ایسوسییشن کے تمام ممبرانِ کو اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ اور اپنی مقامی انتظامیہ اور اپنی عوام کا ساتھ دینا ہے،
ہماری فوج بارڈر پر دشمن کے خلاف برسر پیکار ہے جب کہ ہماری۔ذمہ داری سوشل میڈیا کے محاذ پراور عوامی مقامات پر دشمن کے جھوٹے پراپگنڈے اور جعلی خبروں کو بے نقاب کرنا یے،ہمیں اللہ پر بھروسہ اور افواج پاکستان پر اعتماد ہے
پاکستان ہے تو ہم ہیں قوم مسلک قبیلے اور سیاست ذاتی لڑائی سے بالا تر ہوکر ملکی سالمیت
