BBC Urdu TV

پاکستان کے 78ویں جشنِ آزادی کے موقع پر انجمن اتحاد المسلمین پرتاب گڑھ ( اودھ) زیر اہتمام

پاکستان کے 78ویں جشنِ آزادی کے موقع پر انجمن اتحاد المسلمین پرتاب گڑھ ( اودھ) زیر اہتمام اودھ پبلک اسکول منظور کالونی میں پرچم کشائی کی ایک پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کراچی :(بیوروچیف: عاصم اقبال آرائیں لانڈھی والا)تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، قرآن پاک کی تلاوت کے بعد تقریب کا اغاز کیا گیا
تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب صدر انجمن اتحاد المسلمین پرتاب گڑھ ( اودھ) خلیل الدین قریشی،(سابق صدر ) نجم الحسن، جوائن سیکرٹری محمد شبیر، سیکرٹری نشرو اشاعت محمد ثاقب قریشی ایگزیکٹو ممبر عبدالمجید، کاشف حسین، فخر الدین، رحیم، عمر، ظہیر الدین بابر، زبیر صاحب، انوار الصمد، ارشاد، ادریس اور انجمن اتحاد المسلمین پرتاب گڑھ ( اودھ) کہ ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی، انجمن اتحاد المسلمین پرتاب گڑھ ( اودھ) کے صدر خلیل الدین قریشی نے پرچم کشائی کی اور تقریب میں اسکول کے بچوں سمیت دیگر ائے ہوئے شرکاء سے مختصر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس پر ہمیں شکر گزار ہونا چاہیے۔ یہ نعمت ہمارے آبا و اجداد کی جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔ سابق صدر نجم الحسن نے کہا کہ ۔ انہوں نے اسکول کے بچوں سمیت دیگر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کامیابی چاہتے ہیں تو اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھیں، کیونکہ اللہ کے سوا ہمارا کوئی سہارا نہیں۔” جوائن سیکرٹری محمد شبیر نے تقریب میں آزادی کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔
جشن ازادی کی تقریب میں اسکول کے بچوں نے ملی نغمے پڑھے تقریب میں انجمن اتحاد المسلمین پرتاب گڑھ ( اودھ) عہدے داران کی جانب سے پرچم خوشائی بھی کی گئی پرچم خوشائی کے موقع پر اسکول کے بچوں سمیت ائے ہوئے شرکا نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے تقریب کے اخر میں انجمن اتحاد المسلمین پرتاب گڑھ ( اودھ) کے عہدے داران سمیت اسکول کے بچوں اور ائے ہوئے شرکا نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی

Exit mobile version