پاکستان کی کمیونٹی پاکستان کے معاشی سفیر کے طور پر کردار ادا کریں۔اکرام الدین
پاکستانی کمیونٹی بیرون ملک پاکستان کا وقار بلند کرنے میں نمایاں کردار ادا رہی ہے۔معاون خصوصی وزارت اوورسیز برائے اٹلی
بریشیا(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی و گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے اپنے چار روزہ سفارتی دورے کے سلسلے میں اٹلی کے شہر بریشیا کا پہلا سرکاری دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہر کی میئر لورا کاسٹیلیٹی سے اہم ملاقات کی اور شمالی اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ٹاؤن ہال سیشن سے خطاب کیا۔چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے کہا کہ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے بریشیا کی میئر سے ملاقات میں تعلیم، ٹیکنالوجی، ہنر کی منتقلی اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کے امکانات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اس امر پر زور دیا کہ بریشیا، جہاں سب سے بڑی پاکستانی کمیونٹی آباد ہے، پاکستان اور اٹلی کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ٹاؤن ہال سیشن میں قونصل جنرل مراد بشیر اور کمیونٹی نمائندگان نے وفاقی وزیر کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ قونصل جنرل نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ شمالی اٹلی میں مقیم پاکستانی یورپ بھر میں ترسیلات زر کے سب سے بڑے ذرائع میں شمار ہوتے ہیں، جو ایک ارب امریکی ڈالر سے زائد ہے۔وزرات اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پاکستانی کمیونٹی سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی کمیونٹی بیرون ملک پاکستان کا وقار بلند کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا بنیان المرصوص مرکہ حق کی شاندار فتح کے بعد سعودی عرب کے ساتھ عسکری دفاعی معاہدہ فلیڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا بہت بڑا کارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں اس وقت پاکستان وقار اور پاکستانیوں کا تشخص بڑھا ہے اور پاکستان کی 78 سالوں کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ آج پوری پاکستانی قوم کا وقار اور سر فخر سے بلند ہوا جسکا کریڈٹ فلیڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر و افواج پاکستان اور بالخصوص وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور ہمیں جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور بتایا کہ مزدوروں کی قانونی نقل و حرکت میں آسانی، دو طرفہ افرادی قوت کے تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع میں وسعت کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ’’معاشی سفیر‘‘ کے طور پر کردار ادا کریں اور پاکستان میں سرمایہ کاری و کاروباری مواقع کو فروغ دیں۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سابقہ وزیر اعظم اور پاکستان کے سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے ہیں جو کہ اپنے شہید دادا چوہدری ظہور الٰہی اور اپنے والد چوہدری شجاعت حسین کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ناصرف اپنے پاکستان کا وقار بلند کرتے ہیں بلکہ تارکین پاکستانیوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے دیار غیر میں جاکر عملی ٹھوس اقدامات انکی فلاح و بہبود کے لئیے اٹھا رہے ہیں انکے بڑے بھائی پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت و مزہبی امور چوہدری شافع حسین بھی اسی مشن میں پنجاب کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں یہ دونوں بھائی اپنے ملک کی خدمت دن رات ایک کرکے ادا کر رہے ہیں جسکی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔