پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل،ملکی ترقی و قومی خوشحالی میں اہم کردار ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
دین اسلام نے ماں،بیوی اور بیٹی کے روپ عورت کو وہ عزت و احترام دی جو کسی اور مذہب نے نہیں دی:گفتگو
مستقبل پاکستان خواتین کی خود مختاری کو یقینی بناتے ہوئے نوکریوں کے کوٹے میں اضافے کا مطالبہ کرتی ہے:چیئرمین
میرا جسم میری مرضی کے نعرے لگانے والی خواتین دین اسلام پر غور کریں تو حقیقت کھل کر عیاں ہوجائے گی:اظہار خیال
مسلم معاشروں میں بھی خواتین کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے مگر چند مٹھی بھر کی وجہ سے سارے مردوں کو برا بھلا نہیں کہا جاسکتا
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے،ملکی ترقی اور قومی خوشحالی میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،میرا جسم میری مرضی کے نعرے لگانے والی خواتین اغیار کے ہاتھوں استعمال ہونے کی بجائے دین اسلام پر غور تو کریں کہ انہیں ماں،بیٹی اور بیوی کے روپ میں کس قدر عزت و احترام سے نوازا گیا ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلامی معاشرے میں بھی عورتوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ اور ان کے حقوق غصب کیے جارہے ہیں مگر ان مٹھی بھر معاشرتی ناسوروں کی سزا پورے معاشرے کو نہیں دی جاسکتی،مستقبل پاکستان خواتین کی خود مختاری کو یقینی بناتے ہوئے نوکریوں میں ان کا کوٹہ بڑھانے کے ساتھ اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار 8 مارچ خواتین کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں ہے جہاں پر خواتین اپنی خدا داد صلاحیتوں کا لوہا نہ منوا رہی ہوں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ 8 مارچ خواتین کے عالمی دن پر ہر فرد کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ وہ خواتین کو وہ عزت و احترام دیں گے جس کی وہ حق دار اور کسی صورت بھی ان کی حق تلفی نہیں کریں گے تب ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔
