پاکستان کی نئی حکومت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد
ہمیں امید ہے کہ نئی پاکستانی حکومت افغان مہاجرین کی ملک بدری سے متعلق لچک دکھائے گی۔مرکزی ترجمان افغان طالبان
کابل(نمائندہ عتیق الرحمن افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےکہا ہے کہ ہم پاکستان کی نئی حکومت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ایک بیان میں ذبیح اللہ مجاہدکا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہےکہ نئی پاکستانی حکومت افغان مہاجرین کی ملک بدری سے متعلق لچک دکھائےگی۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی، سفارتی، ثقافتی اور مذہبی معاملات میں اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہےکہ نئی حکومت اس پر غور کرے گی۔
