BBC Urdu TV

پاکستان کوسٹ گارڈزانسداد منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں اوتھل اورجیونی کے علاقے میں

پاکستان کوسٹ گارڈزانسداد منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں اوتھل اورجیونی کے علاقے میں کاروائیاں اعلیٰ کوالٹی کی چرس، چھالیہ، سگریٹ اور گٹکا برآمد*

کراچی : (اسٹاف رپورٹ)

مورخہ 23 مئی 2024 پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی انٹیلیجنس ذرائع کی بنیاد پراوتھل (بلوچستان) کے علاقے ناکہ کھاری روڈ چیک پر معمول کی چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے کراچی آنے والی المسلم کوچ سے 9کلو چرس بر آمد کر لی گئی۔ اسی طرح کی ایک اور چیکنگ کے دوران المحمود کمپنی کی کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ سے 4700کلو گرام مکس چھالیہ برآمد ہوئی۔ ایک اور معمول کی چیکنگ کے دورا ن جیونی کوسٹل ہائی و ے ر وڈ چیک پر ایک سنگل کیبن گاڑی سے سگریٹ کے 680 ڈنڈے اور گٹکا کے 45تھیلے بر آمدہوئے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے برآمد شدہ چرس، چھالیہ، سگریٹ اور گٹکا قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی المحمود ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافر کوچز اسمگلنگ میں ملوث رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

Exit mobile version