پاکستان کسی طور بھی مزید سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
حزب اختلاف مہنگی بجلی اور مہنگائی میں کمی کیلئے اسمبلی فلور پر کردار ادا کرے:چیئرمین
حکومت و اپوزیشن ہٹ دھرمی کو ترک کرکے تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات کریں:گفتگو
مہنگی بجلی کی وجہ سے جہاں گھریلو صارفین اذیت میں مبتلا ہے وہاں انڈسٹری بھی بند ہورہی ہے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان کسی طور بھی مزید سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،سیاسی دھرنوں سے عوامی مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھا جائیں گے،حکومت و اپوزیشن روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے باہمی مذاکرات کے ذریعے تمام تر تنازعات کو حل کریں کیونکہ سیاسی عدم استحکام پہلے ہی معاشی استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے اگر حزب اقتدار و اختلاف نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو ملک و قوم کو درپیش مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ملک میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف سیاسی دھرنوں اور احتجاج کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے پر امن احتجاج ہر شخص کا جمہوری حق ہے مگر اپوزیشن اس حق کو روڈز پر استعمال کرنے کی بجائے اسمبلی فلور پراپنا کردار ادا کرے تو اس کے زیادہ مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ مہنگی بجلی کی وجہ سے جہاں گھریلو صارفین اذیت میں مبتلا ہیں وہاں انڈسٹری بندش کے خطرات بھی مسلسل بڑھتے جارہے ہیں اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ اٹھائے تو اس کے انتہائی مضر اثرات مرتب ہوں گے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
27-07-2024
