پاکستان کب تک کشکول لے کر آئی ایم ایف کے پیچھے بھاگتا رہے گا،برآمدات کو بڑھانا ہوگا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
کمزور معیشت اور ناقص خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے کئی دوست ممالک ہم سے منہ پھیر چکے ہیں:چیئرمین
بے روزگاری سے پریشان حال سالانہ لاکھوں افراد بیرون ممالک میں روزی کی تلاش میں جانے پر مجبور ہورہے ہیں:گفتگو
قومی اداروں کی نجکاری مسائل کا حل نہیں بلکہ اس کیلئے قابل و اہل افراد کو آگے لاتے ہوئے اداروں کو سیاست سے پاک کرنا ہوگا
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان کب تک کشکول لے کر آئی ایم ایف کے پیچھے بھاگتا رہے گا،معاشی بحالی کیلئے برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت ہے،کمزور معیشت اور ناقص خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے کئی دوست ممالک ہم سے منہ پھیر چکے ہیں اور جو باقی بچے ہیں وہ بھی دور ہوتے جارہے ہیں اگر موجودہ خراب صورتحال پر توجہ نہ دی گئی تو آنے والے دنوں میں ملکی حالات مزید خراب ہوجائیں گے،بے روزگاری سے پریشان حال سالانہ لاکھوں افراد بیرون ممالک میں روزی کی تلاش میں جانے پر مجبور ہورہے ہیں حکومت کو انہیں اپنے ملک میں ہی روزگار کے مواقع فراہم کرنے ہوں گے تاکہ یہ لوگ بیرون ممالک کی سختیوں اور پریشانیوں سے بچ سکیں۔ان خیالات کا اظہار میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی و غربت سے پریشان حال عوام خودکشیوں پر مجبور ہورہی ہے جبکہ حکمران طبقہ ان کو درپیش مسائل حل کرنے کی بجائے اقتدار کی کھینچا تانی میں مصروف ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری مسائل کا مستقل حل نہیں ہے بلکہ اس کیلئے قابل اور اہل افراد کو آگے لاتے ہوئے ان اداروں کو سیاست سے پاک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی مالی حالت بہتر ہوسکے
