پاکستان کا فیصلہ ناگزیر
ستر سالوں سے طاقتور شخصیات نے ریاست پاکستان کو مزاق بناکر رکھ دیا ھے۔ دشمنانان پاکستان کے سہولتکاروں نے عوام کو بیوقوف بناکر پاکستان کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان رکھا یہی وجہ ھے کہ اسلام مخالف قوت کے پسندیدہ افراد منتخب کئے جاتے رھے ھیں جنھوں نے پاکستان کا ستیاناس کرکے رکھ دیا۔ ھم عوام حق بجانب ھیں کہ پاکستان کا نام اور نظام ایک ہی ھو۔ *اسلامی مملکت پاکستان* اسلامی مملکت وہی ھوتی ھے جہاں مکمل اسلامی نظام رائج ھو۔ اس بابت الیکشن کے بجائے فوری ریفرنڈم کرا کر اسلامی نظام رائج کیا جائے جہاں سپریم عدالت صرف شرعی عدالت ھو اور فوری عدل و انصاف میسر پیش کرے۔ جہاں قاضی اور سپہ سالار اور حکومت وقت کا سربراہ بھی کسی بھی قسم کی رعایت کا مستحق نہ ھو۔ جہاں سزا و جزا کے معاملات دین الہٰی یعنی قرآن و سنت کی روشنی میں کیئے جائیں۔ جہاں سود، شراب، زنا، ذخیرہ اندوزی قتل، اغوا، چوری، ڈکیتی، زہزنی، بے پردگی اور رشوت کے خاتمہ و سزاؤں پر فی الفور عمل کئے جائیں۔ انشاءاللہ چند ہی دنوں میں کھلتا ابھرتا خوشحال پرامن و پرسکون پاکستان نظر آئیگا۔ اب ھمیں کوئی بھی سیاسی جماعت نہیں چاہئے۔ ھم عوام صرف اور صرف نظام مصطفیٰ ﷺ چاہتے ہیں۔ یہ نظام ھمیں 1400 سو سال قبل رسولِ پاک نے ریاستِ مدینہ بنا کر عملی طور پر پیش کیا ھمیں بس رائج کرنا ھے۔ رسولِ پاک خاتم النبین ﷺ کے حکم کے مطابق اصحاب اجمعین ؓ نے نبی کریم ﷺ کی اطاعت گزاری اور نقش قدم پر چلتے ھوئے اپنے اپنے دور اقتدار میں جاری رکھا دنیا تین تہائی دنیا پر حکمرانی کی۔ھم عوام آج سے مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتے ھیں کہ فوری ریفرنڈم کرایا جائے کہ *اسلامی مملکت پاکستان بشمول نظام مصطفیٰ* چاہتے ھیں کہ نہیں۔؟؟؟ اگر ہاں میں *پچاس فیصد* سے زائد ووٹ آجائیں تو فوری عمل درآمد کردیا جائے۔
جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی
