BBC Urdu TV

پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

ملکی آبادی کے 80ملین بچوں میں سے صرف 20فیصد کو تمام سہولیات میسر ہیں:چیئرمین
آج کے بچے ہمارا آنے والا کل، ملکی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں،خصوصی توجہ دی جائے:گفتگو
اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق دنیا کا ہر بچہ اپنی بقا، تحفظ، ترقی اور شمولیت کا حق رکھتا ہے:اظہار خیال
آج بھی دنیا بھر میں ہر سال بچوں کو گھریلو تشدد کا سامنا ہے جو ان کی نشوو نما پر منفی اثرات مرتب کررہا ہے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کا 20نومبر یونیورسل چلڈرن ڈے پر قوم کے نام خصوصی پیغام
( )چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے 20 نومبر یونیورسل چلڈرن ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے بچے ہمارا آنے والا کل اور ملکی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان میں 80 ملین بچے آبادی کا حصہ ہیں جو بنیادی ضروریات زندگی کے حصول کا حق رکھتے ہیں ان میں سے صرف 20 فیصد شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچے ہیں جنہیں تمام سہولیات میسر ہیں مگر 80 فیصد بچے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،ہم ایک مہذب معاشرے میں سانس لے رہے ہیں لیکن بچوں کو اپنے بڑوں کے نارواسلوک، ظلم و زیادتی اور تشدد کا سامنا ہے،آج بھی دنیا بھر میں ہر سال بچوں کو گھریلو تشدد کا سامنا ہے،جبکہ اس قسم کا سلوک بچوں کی نشوونما پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے،اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق دنیا کا ہر بچہ اپنی بقا، تحفظ، ترقی اور شمولیت کا حق رکھتا ہے جس سے اسے کسی طور بھی محروم نہیں رکھا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں انہیں سکولوں میں داخل اور شرح خواندگی میں اضافے کے دعوے تو گزشتہ کئی دہائیوں سے ہوتے آرہے ہیں مگر عملدرآمد کا فقدان ہے۔ انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ حکومت بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کو یقینی بنانے اور غریب بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کرکے ان کے معصوم بچوں کے مستقبل کو روشن بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
20-11-2024

Exit mobile version