BBC Urdu TV

پاکستان میں پی ٹی ائی کی غیر قانونی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتی ہوں۔عائشہ رضوان

پاکستان میں پی ٹی ائی کی غیر قانونی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتی ہوں۔عائشہ رضوان

ہمارا قائد عمران خان اور ہم مل کر عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔انفارمیشن سیکرٹری خواتین ونگ پی ٹی ائی

راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی انفارمیشن سیکرٹری خواتین ونگ تحصیل گوجر خان عائشہ رضوان نے کہا کہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی غیر قانونی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کا ڈر ہوتا تو آج ہمارا لیڈر جیل میں بیٹھ کر مافیا کو آنکھیں نہ دکھاتا۔غریب کے لیے قانون برابر ہونا چاہیے۔ عدلیہ کو کسی دباؤ کے بغیر آزادانہ اور میرٹ پر فیصلے کرنے چاہئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی انفارمیشن سیکرٹری خواتین ونگ تحصیل گوجر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہمارا قائد اور ہم مل کر عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ایک دن ہمیں حقیقی آزادی ملے گی۔

Exit mobile version