BBC Urdu TV

پاکستان میں غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے جو قابل افسوس ہے۔ عمارہ خان

پاکستان میں غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے جو قابل افسوس ہے۔ عمارہ خان

حکومت غربت کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کریں تا کہ غربت کا خاتمہ ہو سکے۔معروف سوشل ورکر و بزنس وومن

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عمارہ خان نے کہا کہ پاکستان میں غربت کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ گذشتہ دو سالوں کے سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے اس شرح میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گوناگوں مشکلات کی وجہ سے غربت کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے معیشت کو استحکام پر لانے کے لیے موثر پالیسی سامنے نہ آسکی معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عمارہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال، بدامنی اور قدرتی آفات غربت کی شرح میں اضافے کا سبب بن گئی ہیں۔ پاکستان کے دوسرے علاقوں کے مقابلے میں صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں گذشتہ ایک سال کے دوران غربت کی شرح میں بدترین اضافہ دیکھنے میں آیا ہے دونوں صوبوں باالخصوص خیبر پختونخوا میں 40 فیصد شہری غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذار رہے ہیں۔پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں اس شرح میں اضافے کی بنیادی وجوہات چار دہائیوں سے جاری بدامنی ، دہشت گردی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ غربت کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کریں تا کہ غربت کا خاتمہ ہو سکے۔

Exit mobile version