پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے نو منتخب عہدیداران کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے الیکشن 2025_2024 کے لئے منتخب ہونے والے عہدیداران کی کامیابی کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب نے جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر کی سیٹ پر ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن ، سینئر نائب صدر کے لئے ڈاکٹر سید شبیر اختر شاہ ، نائب صدر جہلم کے لئے ڈاکٹر نعیم غفار ،نائب صدر دینہ کے لئے ڈاکٹر توقیر احمد ، نائب صدر سوہاوہ کے لئے ڈاکٹر کامران ارشد ، نائب صدر سرائے عالمگیر کے لئے ڈاکٹر علی شوکت افتخار ، نائب صدر پنڈدادنخان کے لئے ڈاکٹر اختر نجمی ، جنرل سیکرٹری کے لئے ڈاکٹر عامر سلطان ، جوائنٹ سیکرٹری کے لئے ڈاکٹر ابوزر اعظم ، کلینیکل سیکرٹری کے لئے ڈاکٹر سید زبیر یونس ، فنانس سیکرٹری کے لئے ڈاکٹر توقیر ارشد ، انفارمیشن سیکرٹری کے لئے ڈاکٹر ارشاد علی تنیو ، جوائنٹ سیکرٹری پنڈدادنخان کے لئے ڈاکٹر محمد آصف حسین کامیاب قرار پائے۔اسی طرح سینٹرل کونسلرز کے لئے ڈاکٹر ظفر مغل ، ڈاکٹر عبّاس علی اور ڈاکٹر ظہور الحق کیانی ، صوبائی کونسلرز کے لئے ڈاکٹر روداب عرفان ، ڈاکٹر حرا اسلام اور ڈاکٹر احمد حسن جبکہ ایگزیٹکٹو باڈی ممبرز کے لئے ڈاکٹر سرمد حفیظ ، ڈاکٹر عمار علی اور ڈاکٹر طارق خان کامیاب قرار پائے۔یاد رہے ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن اس سے قبل 8 سال بطور جنرل سیکرٹری اور 6 سال صدر کے عہدے پر فائض رہے ہیں۔اب چوتھی مرتبہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ان کا متعدد بار منتخب ہونا ڈاکٹرز کے ان پر بھرپور اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔یقینا یہ ان کی ڈاکٹرز کمیونٹی کے لیے خدمات کا نتیجہ ہے۔
